امریکی سپریم کورٹ نے 6 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کو قانونی قرار دے دیا

جن مسلم ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں یمن، ایران، شام، صومالیہ، چاڈ اور لیبیا شامل ہیں


ویب ڈیسک December 05, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیوں کو قانونی قرار دے دیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 2ججوں نے مخالفت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا سفری پابندیوں کا حکم نامہ بحال

امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب سفری پابندیوں کے معاملے پر رواں ہفتے کیلیفورنیا، سان فرانسسکو اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سماعت ہوگی۔ امریکی سپریم کورٹ نے جن 6 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے نفاذ کی اجازت دی ہے ان میں یمن، ایران، شام، صومالیہ، چاڈ اور لیبیا شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹرمپ کا سفری پابندیوں کا نیا حکم نامہ معطل

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جس کے تحت 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے اور امریکا کے ہوائی اڈوں پر شدید افراتفری کا عالم تھا تاہم اس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے گذشتہ برس فروری میں معطل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں