تجارتی خسارہ 10 فیصد کمی سے 13185 ارب ڈالر تک محدود

جولائی سے فروری تک پاکستانی برآمدات 5 فیصد بڑھ کر15ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور درآمدات 2.41 فیصد کمی سے 29 ارب۔۔۔


Kamran Aziz March 13, 2013
گزشتہ ماہ برآمدات 8.7 فیصدگھٹ کر 1 ارب 83 کروڑ، درآمدات 2.28 فیصد کمی سے 3 ارب 38 کروڑ اور خسارہ 6.6 فیصد اضافے سے 1 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کو فروری کی تجارت میں 1 ارب 54 کروڑ80 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1 ارب 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 6.61 فیصد زیادہ ہے۔

فروری میں تجارتی خسارے میں اضافے کی وجہ درآمدات کے مقابلے میں برآمدات کا تیزی سے کم ہونا ہے، اس دوران پاکستانی برآمدات سال بہ سال8.71 فیصد کمی سے 1 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات کی مالیت 2.28 فیصد گھٹ کر 3 ارب38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، فروری 2012 میں برآمدات کی مالیت 2 ارب 1 کروڑ اور درآمدات کی مالیت 3 ارب 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی تھی، ماہانہ بنیادوں پر فروری میں برآمدات 9.29 فیصد، درآمدات 10.10 فیصد اور تجارتی خسارہ 11.03 فیصد کم رہا، جنوری 2013 میں برآمدات 2 ارب 2کروڑ30 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

1

پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ (جولائی 2012 سے فروری 2013) تک برآمدات کی مالیت 15 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کی مالیت 15 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

گزشتہ 8 ماہ کے دوران درآمدات 2.41 فیصد کمی سے 29 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح رواں مالی سال میں یکم جولائی سے فروری کے اختتام تک پاکستان کو تجارت میں 13 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب 66 کروڑ ڈالر کے خسارے سے 10.06 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران درآمدات کی مالیت 29 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |