فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے

مجھے زبردستی اسپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے، شرجیل خان


Sports Reporter December 05, 2017
مجھے زبردستی اسپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے، شرجیل خان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان پی سی بی کے خلاف پھٹ پڑے۔

لاہور میں وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل خان کا کہنا تھا کہ زبردستی اسپاٹ فکسر بنایا جا رہا ہے، چیئرمین بورڈ میرے دلائل سنیں، وزیر اعظم، قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس اور آرمی چیف بھی معاملے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، انصاف کی امید تھی لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی، اینٹی کرپشن یونٹ نے مجھے جان بوجھ کر اس معاملے میں پھنسایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل

شرجیل خان نے کہا کہ کیس بنانے کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی گئی، یہ بات پی سی بی کی نیک نیتی کے خلاف جاتی ہے، ناکردہ جرم میں سزا میرے اور فیملی کے لیے تکلیف کا باعث بنی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پی سی بی کو محتاط کر دیا

شرجیل خان نے کہا کہ اپنے خلاف الزامات سے کلیئر ہونے کے لیے آخری حد تک جاﺅں گا، ٹریبیونل اور اپیل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف پر 5 سال جب کہ شرجیل خان پر ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |