شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو خط لکھ دیا

خط میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس (ر) عامر رضا خان اور سابق وفاقی سیکرٹری خواجہ ظہیر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک March 12, 2013
نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تجویز کردہ ناموں پر تحفظات ہیں، راجا ریاض فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض احمد کو خط لکھ دیا۔

شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس (ر) عامر رضا خان اور سابق وفاقی سیکرٹری خواجہ ظہیر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب راجا ریاض نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تجویز کردہ ناموں پر تحفظات ہیں تاہم وہ خط کا جواب 3 دن میں دیں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں پہلے ہی 2 ناموں پر اتفاق ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔