
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو دھماکا خیز مواد لگاکر اڑادیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کے ظالمانہ اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا گیا تاہم بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی کارروائیوں میں مزید 6 کشمیری شہید
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔