کینٹ اسٹیشن انجن کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

کینٹ پولیس کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔


Staff Reporter March 13, 2013
کینٹ پولیس کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کینٹ اسٹیشن کے قریب انجن کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا۔

متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینٹ اسٹیشن کے قریب انجن کی زد میں آکر 30 سالہ محمد عدنان خان ولد سردار خان شدید زخمی ہوگیا ، کینٹ پولیس کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ ریلوے کالونی کا رہائشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔