آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس
افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، کانفرنس کے شرکا کا اتفاق
NEW YORK:
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی وعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے شرکا کو اپنے حالیہ غیرملکی دوروں سے فوجی سفارت کاری اور پاکستان کا دورہ کرنے والی غیرملکی شخصیات سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرکانفرنس میں بالخصوص افغانستان سے متعلق سرحدی صورتحال اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ شرکا نے خوشحال بلوچستان پروگرام اور بلوچستان میں ترقیاتی استحکام کے معاملات پرغورکیا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے کوشش جاری رکھی جائیں گی۔