سی این جی ایسوسی ایشن نے بھوک ہڑتال شروع کردی

پرامن احتجاج کے ذریعے مخالفانہ پالیسیوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے دباؤ ڈالا جائے گا۔


Khususi Reporter March 13, 2013
سی این جی شعبہ عوام کو سستا ایندھن فراہم، درآمدی بل وآلودگی کم کر رہا ہے،غیاث پراچہ فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے 400 ارب کی سرمایہ کاری بچانے اورلوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔

اس دوران سی این جی کش پالیسیوں کے خلاف پر امن احتجاج کے ذریعے حکومت پرسی این جی دشمن پالیسیوں، پنجاب میں گیس کی مسلسل غیرمنصفانہ تقسیم، 5 روزہ گیس لوڈشیڈنگ اورسی این جی مالکان سے ناروا سلوک کے خاتمے کیلیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی شعبہ عوام کو سستا ایندھن فراہم کرنے کے ساتھ پٹرول کا درآمدی بل اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم کر رہا ہے جسے پٹرولیم اور مائع گیس مافیا کی ایما پر بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس میں گیس کا مصنوعی بحران پیدا کرنے سمیت ہر جائز و ناجائز ہتھکنڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔

8

اے پی سی این جی اے کے رہنما بشمول فضل مقیم، پرویز خٹک، فیاض گیلانی، عابد حیات، برگیڈئیر افتخار، عرفان غوری، سید سبزواری، طارق ملک، اشعر حلیم، ملک زولفقار ، انجم ریاض اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی کوتباہ کر کے ایل پی جی اور ایل این جی روشناس کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس لیے تمام متنازع فیصلے واپس لیے جائیں، سپریم کورٹ کی جانب سے ایل این جی درآمد میں کرپشن کا نوٹس لینا ہمارے موقف کی تائید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں