پرتشدد ویڈیوز اور نازیبا کمنٹس روکنے کیلیے یوٹیوب کا اہم اقدام

یوٹیوب کا بچوں کو ہدف بنانے والی ویڈیوز اور نازیبا حملوں کی روک تھام کیلیے 10 ہزار افراد بھرتی کرنے کا اعلان


ویب ڈیسک December 07, 2017
یوٹیوب کا ہزاروں ماڈریٹرز بھرتی کرنے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

RAMADI, IRAQ: یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ پر پرتشدد، بچوں کی ویڈیوز پر نازیبا کمنٹس روکنے اور بچوں کو ورغلانے کے جملوں کو روکنے کے لیے 10 ہزار ویب سائٹ ماڈریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مسئلے کا تدارک کیا جاسکے۔

گوگل کی زیرِ نگرانی یوٹیوب ویب سائٹ کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووجسکی نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ 6 ماہ میں 20 لاکھ ایسی ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے جو شدت پسندی پھیلا رہی تھیں اور ان میں سے ڈیڑھ لاکھ ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ ویب سائٹ پر گمراہی، ہراساں کرنے اور دیگر افراد کو نقصان پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر متنازعہ، شدت پسندی اور تشدد والی ویڈیوز کو ہٹانے کی ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی ہے، یہ کمپیوٹرلرننگ ٹیکنالوجی ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کرتی ہیں جو بچوں کے لیے مضر ہوں یا پھر کسی قسم کی نفرت اور عداوت پھیلارہی ہوں۔

یوٹیوب سے جو ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں ان کی 98 فیصد تعداد کمپیوٹر لرننگ الگورتھم نے فلیگ کی تھی۔ ان میں سے نصف اپ لوڈ ہونے کے دو گھنٹے بعد ہی ہٹادی گئیں جب کہ بقیہ 70 فیصد اپ لوڈ ہونے کے 8 گھنٹوں میں ہٹائی گئیں، ان میں دہشت گردی اور بم بنانے والی ویڈیوز سرِ فہرست ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق ویب سائٹ پر کم سے کم ایک لاکھ ایسے افراد کے اکاؤنٹس بنے ہیں جو کسی نہ کسی طرح بچوں کو جنسی طور پر بے راہ روی کے شکار بنارہے ہیں اور ان کی نشاندہی ان کے کمنٹس سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خود یوٹیوب یوزر بھی ایسے کمنٹس اور ویڈیوز کی شکایت کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں