قومی پرچم کے رنگوں والی چوڑیاں اور لباس کی فروخت سب سے زیادہ ہے

قومی پرچم کے رنگوں والی چوڑیاں اور لباس کی فروخت سب سے زیادہ ہوتی...


Staff Reporter August 07, 2012
پیپر مارکیٹ کے ایک اسٹال پر قومی پرچم کے رنگ کی چوڑیاں و دیگر اشیافروخت کی جارہی ہیں (فوٹو ایکسپریس)

یوم آزادی پر خواتین میں بھی بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے، قومی پرچم کے رنگوں سے بنائے جانے والے لباس کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے تو وہیں خواتین کے لیے ہری اور سفید مختلف ڈیزائن میں بنی دیدہ زیب چوڑیاں بھی مارکیٹ کی ایک شان ہوتی ہیں۔

دکانداروں کے مطابق یہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئٹم ہے جو کہ با آسانی ہر اسٹال پر اور اوسطاً بچکانہ 15 روپے کا ایک سیٹ جبکہ بڑوں کا 25 روپے کا ایک سیٹ دستیاب ہوتا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں اس بار چوڑیوں کے علاوہ نت نئے ڈیزائن کی انگوٹھیاں اور کڑے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جس کی مارکیٹ میں بہت مانگ بڑھ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں