ماڈل کرسٹینا اکھیوا بھارتی فلم میں سنی دیول کی ہیروئن بنیں گی

روس میں پیدا ہونے والی کرسٹینا نے بچپن سے شباب تک آسٹریلیا میں کام کیا، آڈیشن کے دوران بھارتی رقص پر عبور رکھنے کا۔۔۔

اچھی ماڈل اچھی اداکارہ ہوسکتی ہے، دھرمیندر کی زبردست مداح ہوں، بھارتی فلم میں لیدنگ لیڈی رول ملنے پر خوش ہوں، ٹاپ آسٹریلوی ماڈل۔ فوٹو: فائل

ٹاپ آسٹریلوی ماڈل کرسٹینا اکھیوا دھرمیندر کی نئی بالی وڈ فلم ''یملا پگلا دیوانہ ٹو ''میں لیڈنگ لیڈی رول میں جلوہ گرہونگی۔

روس میں پیدا ہونے والی بین الاقوامی ٹاپ ماڈل کرسٹینا اکھیوا نے بچپن سے عالم شباب تک کا عرصہ آسٹریلیا میں گزارا۔ آسٹریلیا میں ہی زندگی کے اہم ماہ و سال گزارے، کرسٹینا اکھیوا 2010 میں ملٹی نیشنل کمپنی کی تشہیری فلم میں پرفارم کرنے کے سلسلے میں بھارت آئیں اور یہاں ایک سال تک ماڈلنگ کے شعبے میں نمایاں کام کیا جسے بین الاقوامی سطح پر بڑی پذیر آئی حاصل ہوئی۔ کرسٹنا ایک سال بعد واپس آسٹریلیا چلی گئیں اور پھر واپس آکربھارت میں اپنے ادھورے رہ جانے والے ماڈلنگ کے شارٹ فلمز کی تکمیل کے لیے کام کیا۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے اداکاری پر توجہ مرکوز کرلی ، دھرمیندر کی نئی آنیوالی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے نئے چہرے کی تلاش تھی جس پر کرسٹینا نے اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے آڈیشن دیا اور یوں انھیں منتخب کرلیا گیا۔ اداکاری کے مظاہرے کو پسند کیا گیا۔ فلم ''یملا پگلا دیوانہ ٹو' ' میں کرسٹینا کا کردار آدھا انڈین اور آدھا برطانوی لڑکی کا ہے ۔اس فلم میں کرسٹینا اکھیوا اداکار سنی دیول کی محبوبہ کا کردار نبھائیں گی۔ بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ کرسٹینا اکھیوا نے بھارتی کلچر کو جان لیا ہے اور آڈیشن کے دوران بھارتی رقص پر عبور رکھنے کا بھی ثبوت دیا ہے ۔

ان کی پرفارمنس کو پسند کرتے ہوئے انھیں اس فلم کے لیے لیڈی لیڈنگ رول دیا گیا ہے۔ اداکارہ کرسٹینا اور نیہا شرما فلم میں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔ کرسینا اکھیوا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلمیں دیکھنے کا شوق شروع سے ہی رہا ہے ۔ بھارتی فنکاروں میں کئی میرے ہارٹ فیورٹ بھی ہیں اور ان میں ایک دھرمیندر بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اداکار دھرمیندر کی زبردست مداح ہوں اور میرے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا ایک ایسی خوشی ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس فلمک میں کردار ملنے سے زیادہ ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی خوشی ہوئی ہے۔ اپنی پرفارمنس کو اسکرپٹ کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کروں گی۔




ماڈلنگ کی طرح اب اداکاری کے شعبے میں بھی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر مقام بنانے کے لیے کوشاں رہوں گی ۔اداکاری اور ماڈلنگ دونوں کا ایک تعلق ہے اور ہر اچھی ماڈل اچھی اداکارہ بھی ہوسکتی ہے مگر اس میں کمال حاصل کرنے کے لیے ماحول ،تربیت اور تعیلم کا ہونا ضروری سمجھتی ہوں ۔کرسٹینا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں بالی وڈ فلمیں دیکھنے والوں کی کمی نہیں ۔میں خود بھارتی فنکاروں کی مداح ہوں۔ ان سے ہی اداکاری کا ہنر سیکھ کر ان کے ساتھ کام کررہی ہوں ۔بالی وڈ میں کام کرنے کا ماحول اچھا ہے۔ فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ میرے جیسے نئے لوگوں کے لیے بھی بہت اسکوپ ہے۔

اداکاری کے لیے باقاعدہ آڈیشن دیکر کام کا آغاز کررہی ہوں ۔فلم کے اسکرپٹ پر پرفامنس دینے کے بعد چلی گئی اور دوسرے دن فیصلہ میرے حق میں ہوگیا ۔آڈیشن دینے کے بعد مجھے کال لیٹر موصول ہوا کہ اس فلم کے اہم کردار کے لیے میرا انتخاب ہوا ہے جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ دھرمیندر کے ساتھ کام کرکے اس سے بھی زیادہ خوش ہوتی ہوں۔ فلم رواں سال ہی مکمل ہوکر سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے چہروں کا اضافہ خوش آیند ہے، کرسٹنا اکھیوا کی آمد کا ابھی سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی ماڈلنگ کے شعبے میں کام کو دیکھتے ہوئے یہ بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں خوبی کے ساتھ انجام دیں گی۔ ان کی آنیوالی فلم کا انتظار ہے۔ ہدایت کار سانگھیت سوان کی اس فلم میں اداکار دھرمیندر، سنی دیول ،بوبی دیول نیہا شرما اور انوپم کھیر بھی کرسٹینا کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ فلم 2011 کی ہندی فلم ''یملا پگلہ دیوانہ'' کا سیکوئل ہے۔ اس کے فلمساز دھرمیندر ہیں۔ فلم ہندی اور انگریزی میں ریلیز کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ فلم رواں سال 7 جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس فلم کے لیے میوزک ہمیش رشمیاں نے تیار کیا ہے۔ کرسٹنا نے بتایا کہ اس پراجیکٹ پر ستمبر 2012 کو آغاز کیا گیا اور اسی سال اس فلم کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی ۔اب یہ فلم کامیڈی ایکشن اور رومانس پر مبنی ہوگی ۔
Load Next Story