چیف الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی پر وزیر قانون سے ملاقات سے انکار کردیا

وزیرقانون کےخط کےجواب میں چیف الیکشن کمشنرنے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ وہ18مارچ سے قبل مصروفیات کے باعث نہیں مل سکتے۔


ویب ڈیسک March 13, 2013
وزیر قانون کے خط کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی ہے کہ وہ 18 مارچ سے قبل مصروفیات کے باعث نہیں مل سکتے۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔


فاروق ایچ نائیک نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں لکھا تھا کہ وہ بدھ کے روز دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ ان سے ملنا چاہتے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی ہے کہ وہ 18 مارچ سے قبل مصروفیات کے باعث نہیں مل سکتے۔


بعد ازاں الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان نے بھی وزیر قانون سے ملاقات سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ 18 مارچ کو ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں