بدین تیل کمپنی کے گارڈز کا آبادگاروں پر تشدد

تیل کی تلاش میں دھماکوں سے زمینوں کو نقصان پہنچا،معاوضہ دلایا جائے،آبادگار


Express News Desk March 13, 2013
تیل تلاش کرنیوالی سائینوپاک کمپنی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں تیل کی تلاش کے لیے ڈائنامیٹ سے ہزاروں دھماکے کیے جس سے متعدد مقامات پر زرعی زمینوں کو نقصان بھی پہنچا۔

ضلع بدین میں تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے افسروں اور سیکیورٹی گارڈز نے زمینداروں کو رائفلوں کے بٹ مار مار کر بھگا دیا۔

آبادگاروں کا کمپنی کیخلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں تیل تلاش کرنیوالی سائینوپاک کمپنی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں تیل کی تلاش کے لیے ڈائنامیٹ سے ہزاروں دھماکے کیے جس سے متعدد مقامات پر زرعی زمینوں کو نقصان بھی پہنچا۔ چند ماہ قبل دھماکوں کی وجہ سے بدین کے قریب گاؤں میں 2گھر گر گئے اور 2 خواتین بھی زخمی ہوگئی تھیں۔



بعد ازاں تیل کمپنی نے آبادگاروں کا نقصان پورا کرنے کے لیے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آبادگاروں کو مرکزی آفس پر آنے کیلیے کہا گیا۔آبادگار ابرار کھوسو اور حنیف خاصخلی نے بتایا کہ وہ معاوضہ لینے تیل کمپنی کے مرکزی دفتر پہنچے تو انھیں کمپنی کے افسران اور سیکیورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اورسیشن جج بدین سے اپیل کی کہ زمینوں کو ہونیوالے نقصان کا معاوضہ دلایا جائے اور تشدد میں ملوث افسران اور سیکیورٹی گارڈز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |