سانحہ بادامی باغ کیخلاف کمیونسٹ پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
150گھرنذر آتش کرنا قیمتی زمین ہتھیانے کی منظم سازش ہے،کامریڈ اقبال
سانحہ بادامی باغ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، کمیونسٹ پارٹی نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جس میں مرد و خواتین شریک تھے جو بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سانحہ میں ملوث افراد کیخلاف شدید نعرے لگارہے تھے۔
اس موقع پر کامریڈ اقبال ودیگر نے سانحہ بادامی باغ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوزف کالونی بادامی باغ میں مسیحی برادری کے 150 گھرنذر آتش کرنا وہاں کی قیمتی زمین کو اونے پونے داموں ہتھیانے کی منظم سازش ہے اور پورے ملک میں لینڈ مافیا کی نظریں اقلیتیوں کی زمینوں پر لگی ہوئی ہیں اس کے لیے وہ شدت پسند قوتوں کو استعمال کررہے ہیں۔
اندورن سندھ بھی ہندو برادری سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہراساں کیا جانا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی خفاظت اورمذہبی ہم آہنگی کے لیے بائیں بازو کی پارٹیوں کوکردار ادا کرنا ہوگا۔انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بادامی باغ میں ملوث شدت پسندوں کو بے نقاب کیاجائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔