سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 850 اور دس گرام 46 ہزار 157 روپے ہوگئی۔


Business Reporter December 06, 2017
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 850 اور دس گرام 46 ہزار 157 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے 1276ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی۔

میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے 1276ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کوپرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 43 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 850 اور دس گرام 46 ہزار 157 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت790 اور دس گرام 677 روپے 14پیسے پرمستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں