ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کیے بغیر کسٹمز کلیئرنس بے نقاب

35درآمدی کھیپوں پر3کروڑ10لاکھ روپے کی ڈیوٹی بچائی گئی،پوسٹ کلیئرنس آڈٹ


Ehtisham Mufti December 06, 2017
آڈٹ آبزویشن کے بعد درآمدکنندگان نے ڈیوٹی ادا کرنے پر رضامندی ظاہرکردی،ذرائع۔ فوٹو : فائل

پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے ایس آراو 1035کے نفاذکے باوجود متعلقہ اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ ایس آر او 1035 کے نافذ العمل ہونے کے بعد گرین چینل کے ذریعے متعدددرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرائی گئی ہے، پی سی اے کی جانب سے بعدازکلیئرنس آڈٹ کے دوران نشاندہی کی گئی کہ متعدد درآمدی کنسائمنٹس کی گرین چینل سے کلیئرنس حاصل کی گئی جس سے ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ روپے سے مالیت کا ریونیو نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے حکام نے ریگولیٹری ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ درآمدکنندگان کے خلاف آڈٹ آبزرویشن جاری کردی ہے۔

ایس آراو1035 کے نفاذ کے بعد ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی ڈاکٹرندیم میمن نے درآمدی کنسائمنٹس پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولیوں کا جائزہ لینے کے لیے پی سی اے ٹیم کوخصوصی ہدایات جاری کیں جنھوں نے ایس آراو1035کے نفاذکے بعد کسٹمز کلیئرنس حاصل کرنے والے مختلف اشیاکے 169کنسائمنٹس کی بعدازکلیئرنس آڈٹ کیا تواس بات کا انکشاف ہواکہ درآمدکنندگان نے کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ، اپریزمنٹ ویسٹ اورپورٹ قاسم کلکٹریٹس سے 35کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے حاصل کی لیکن مطلوبہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی ادائیگیاں نہیں کی جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 3کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ متعلقہ درآمدکنندگان نے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے جاری کردہ آڈٹ آبزویشن کے جواب میں مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطلوبہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی ادائیگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں