ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ایشا گپتا

بپاشا جیسی نہیں ہوں،عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنا زبردست تجربہ تھا، ایشا گپتا


Net News March 13, 2013
بپاشا جیسی نہیں ہوں،عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنا زبردست تجربہ تھا، ایشا گپتا فوٹو: فائل

FRANKFURT: بالی وڈاداکارہ ایشاگپتا نے کہا ہے کہ بپاشا کے تعاون پر ان کی ممنون ہوں ،ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے، بپاشا جیسی نہیں ہوں۔

انھوں نے ابھی تک فلم انڈسٹری میں اس طرح خود اعتمادی حاصل نہیں کی جیسے کہ بپاشا بھاسو پراعتماد ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں میری کامیابیوں کا سفر ابھی باقی ہے، میں اس طرح پراعتماد نہیں ہوں جیسے دوسری اداکارائیں یا بپاشا ہیں۔ ایشا گپتا کا کہنا تھا کہ بپاشا باسو کے پاس شہرت اور طاقت ہے، جب وہ باہر جاتی ہیں تو ہزاروں کی تعداد میں مداح ان کے ارد گرد جمع ہوجاتے ہیں۔

2

انھوں نے کہا کہ فلم راز تھری میں عمران ہاشمی اور بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنا ایک زبردست تجربہ تھا، عمران ہاشمی شرمیلے مزاج کے مالک ہیں اور فلم جنت 2 کے بعد ہماری دوستی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے مجھے راز تھری میں اداکاری کرنے میں مدد ملی۔ ایشا گپتا کا کہنا تھا کہ بپاشا بھاسو ایک خوش مزاج اور دوستانہ ماحول رکھنے والی اداکارہ ہیں، وہ معاملات کو نبھانا جانتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کے باوجود بپاشا نے مجھ سے ہر طرح کا تعاون کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں