آخری دم تک اداکاری کرنا چاہتی ہوں کرینہ کپور

لگتا ہے سیٹ پر ہی موت آئے گی، فلم پروڈیوس نہیں کرونگی، اداکارہ

لگتا ہے سیٹ پر ہی موت آئے گی، فلم پروڈیوس نہیں کرونگی، اداکارہ فوٹو: اے ایف پی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم پروڈیوس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


اداکاری کرتے ہوئے سیٹ پر ہی مرنا چاہتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری موت سیٹ پر ہی ہوگی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکاری پر ہی مکمل توجہ مرکوز رکھوں گی۔

انھوں نے کہا کہ ڈائریکشن ،پروڈکشن اور رائٹنگ کے شعبوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان کے فنکار گھرانے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور کاکہنا ہے کہ آخری دم تک اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔
Load Next Story