ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر حملہ 3 مزدور جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں میں حشمت اللہ، اختر محمد اور نعمت اللہ شامل ہیں۔


Numaindgan Express December 06, 2017
چمن سے ڈی پی او قلعہ عبداللہ پر خودکش حملے کے 2 سہولت کارگرفتار۔ فوٹو: فائل

ہرنائی کے علاقے ناکس میں مسلح افراد کے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر حملے میں 3 مزدور جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

مسلح افراد کے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر حملے میں 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 6 نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں میں حشمت اللہ، اختر محمد اور نعمت اللہ شامل ہیں۔ زخمی رحمت اللہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزدوروں کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدیدمذمت اور ہلاکتوں پر دلی رنج و غم کااظہار کیاہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت لورالائی اور چمن میں کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ ، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے تخریب کاری کے منصوبوں کو ناکام بنادیا جب کہ کوئٹہ کے علاقہ گلستان سے 54 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔ علاوہ ازیں خضدار میں دستی بم حملے میں 3افرادزخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ڈی پی او قلعہ عبداللہ پر خود کش حملہ آور کو لانے والے2 سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیا ، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان محمد سلیم عرف جند اللہ اورمحمود خان عرف عمر کو چمن سے گرفتارکیا گیا، یہ بات صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی خفیہ ایجنسیاں''را'' اور '' این ڈی ایس'' افغانستان کی سر زمین استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کے کھیل میں ملوث ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں