نئی فلم میں یادگار کردار نبھارہی ہوں دیپکا پڈوکون

آیان مکھر جی کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘31 مئی کو ریلیز ہوگی۔

آیان مکھر جی کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘31 مئی کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ نئی فلم میں یادگار کردار نبھارہی ہوں ،انھوں نے بتایا کہ نئی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی''31 مئی کو بھارت بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔


ذرایع کے مطابق فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' جس میں اداکار رنبیر کپور اور اداکار دیپکا پڈوکون سال 2007 کے بعد بطور جوڑی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

فلم کے ہدایتکار آیان مکھر جی ہیں۔ فلم میں اداکارہ دیپکا زیادہ تر چشمہ پہنے ہوئے دکھائی دیں گی۔ فلم کے حوالے سے اداکارہ دیپکا کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار منفرد ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ فلم ہٹ ہوگی ۔
Load Next Story