سلمان کی فلمیں فیملی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں شکتی کپور

آج کل ایسی فلمیں بننا بند ہوگئی ہیں جس میں خاندان اور اس حوالے سے جذبات دکھائی دیں، شکتی کپور


Net News March 13, 2013
سلمان خان کی ، ’وانٹڈ‘ اور ’دبنگ‘ میں بھی خاندان کے حوالے سے جذباتی دکھائی دیئے، شکتی کپور فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان فلم ''سانوریا کھٹو شیام جی کی امر گتھا'' کے ذریعے فیملی کے حوالے سے جذبات کو سامنے لائیں گے۔

شکتی کپور نے یہ بات فلم سانوریا کھٹو شیام جی کی امر گتھا کی میوزک لانچ کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ سلمان بہترین اداکار ہیں وہ ایسی فلمیں کرتے ہیں جو فیملی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں اور ان کی فلموں وانٹڈ، دبنگ اور ریڈی میں بھی خاندان اور ان کے حوالے سے جذباتی دکھائی دیتے ہیں۔

5

یہ فلم بھی ایسے ہی موضوع پر مبنی ہے۔ آج کل ایسی فلمیں بننا بند ہوگئی ہیں جس میں خاندان اور اس حوالے سے جذبات دکھائی دیں۔ سلمان ایک بار پھر اس فلم میں فیملی اور اس حوالے سے جذبات کو سامنے لائیں گے۔ اداکار نے کہا کہ وہ پرامید ہے کہ فلم سپرہٹ ثابت ہوگی اور ریکارڈ بزنس کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں