متواتر ناکامیوں سے قومی کرکٹرز ذہنی تناؤ کا شکار

مینجمنٹ نے پریکٹس سیشن رکھنے کی جگہ میٹنگ کا اہتمام کرکے حوصلہ بڑھایا۔


Saleem Khaliq March 13, 2013
مینجمنٹ نے پریکٹس سیشن رکھنے کی جگہ میٹنگ کا اہتمام کرکے حوصلہ بڑھایا۔ فوٹو: اے ایف پی

LEICESTER: جنوبی افریقہ میں متواتر ناکامیوں نے قومی کرکٹرز کو ذہنی تناؤ کا شکار کردیا۔

ان کا حوصلہ بڑھانے کیلیے ٹیم مینجمنٹ نے منگل کو پریکٹس سیشن رکھنے کے بجائے خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا، جس میں سابقہ غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یاد دلایا گیا کہ وہ کیا کچھ کر دکھانے کے اہل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروٹیز نے پاکستان کیخلاف تینوں ٹیسٹ جیت کر کلین سوئپ کیا، اسٹار پلیئرز سے محروم سائیڈ کیخلاف مہمان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے نام کیا، مگر پھر پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

4

ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ان متواتر ناکامیوں نے قومی کرکٹرز کو ذہنی تناؤ کا شکار کر دیا اورانھیں بقیہ میچز کی فکر ستانے لگی، ٹیم مینجمنٹ کو بھی اس کا اندازہ ہے اسی لیے منگل کو پریکٹس سیشن کا اہتمام نہیں کیا گیا، صبح سویرے ہی تمام کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا گیا کہ آف ڈے ہے لہذا وہ ریلیکس کریں، بعدازاں شام کو ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پلیئرز کو سابقہ میچز میں کی گئی غلطیوں سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر حوصلہ بڑھاتے ہوئے آفیشلز نے کھلاڑیوں کو یاد دلایا کہ وہ ماضی میں کیا کچھ کر چکے اور اب مزید کئی کارنامے انجام دینے کے اہل ہیں، صرف مکمل توجہ کھیل پر رکھتے ہوئے محنت جاری رکھیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اب بدھ کو نیٹ پریکٹس کریگی، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو سپراسپورٹ پارک سنچورین میں ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں