سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو تصدیق شدہ رپورٹ مل گئی

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں، خرم نواز گنڈا پور


ویب ڈیسک December 06, 2017
انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے ہیں۔ فوٹو:فائل

LONDON: پاکستان عوامی تحریک کے درجنوں کارکنوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے لیے سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے جوڈیشل رپورٹ کے حصول کے لیے لاہور میں سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ اس دوران حکومت کے خلاف اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کی گئی۔دوسری جانب انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے جب کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ماڈل ٹاؤن آپریشن کی منصوبہ بندی وزیرقانون پنجاب کی نگرانی میں ہوئی

احتجاج کے کچھ دیر بعد پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ کی درخواست دی تھی، اسپیشل سیکریٹری نے ہمیں رپورٹ دے دی ہے، اس رپورٹ کے ایک ایک صفحے پر مہر اور دستخط موجود ہے، ہمارامقصد رپورٹ کا حصول تھا جو پورا ہوگیا، اس لیے اب کارکنوں کو واپس لے جارہے ہیں تاہم ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نجفی رپورٹ غیر موثر ہے جو شہادت کے طور پر پیش نہیں کی جاسکتی

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ 3 روز میں لواحقین کے حوالے کرنے اور 30 روز میں پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں