العزیزیہ اسٹیل ریفرنس نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش
نواز شریف نے اپریل 2012میں 2 لاکھ 10 ہزار یورو اپنے پاکستانی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے
KARACHI:
احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 مزید غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کی جانب سے مزید 2 غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے 23 دسمبر 2010 کو 30 ہزار پاوٴنڈ نواز شریف کو بھجوائے، پھر15 نومبر 2015 کو نواز شریف نے 25 ہزار پاوٴنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر کیے،30 اپریل اور 2 مئی 2016 کو نواز شریف نے 10،10 پاوٴنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر کیے۔
جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اپنے ہی اکاوٴنٹ سے اپنے دوسرے اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر پر کیا آپ کواعتراض ہے، جس پر نمائندہ نواز شریف ظافر خان نے کہا کہ ہمیں دستاویزات پر اعتراض ہے، جج محمد بشیر نے کہا کہ یہ تو نواز شریف نے خود ٹرانسفر کیے اور کیا 10 پاوٴنڈ کا چیک جاری ہونے پر بھی اعتراض کریں گے۔
نواز شریف کے یورو کرنسی اکاوٴنٹ کی تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے سال 2010 میں 11 لاکھ 20 ہزار یورو نواز شریف کے اکاوٴنٹ میں بھجوائے، پھر حسین نواز نے 2012 میں 40 ہزار یورو نواز شریف کے اکاوٴنٹ میں بھجوائے، نواز شریف نے 23 ستمبر 2010 کو 9 لاکھ یورو کے 5 چیک جاری کیے اور 9 لاکھ یورو نواز شریف نے اپنے پاکستانی کرنسی اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر کیے، اپریل 2012 میں 2 لاکھ 10 ہزار یورو نواز شریف نے پاکستانی کرنسی اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر کیے، نومبر 2015 میں ایک لاکھ 90 ہزار یورو نواز شریف نے اپنے پاکستانی اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر کیے جب کہ 30 اپریل 2010 کو نواز شریف نے 10 یورو کیش کروائے۔
استغاثہ کے گواہ ملک طیب کا بیان آج بھی مکمل نہ ہو سکا جب کہ وکیل صفائی عائشہ حامد نے ریکارڈ پر اعتراض اٹھا دیا جس کا جواب کل دیا جائے گا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔