پاکستانی بیٹسمینوں کا ہوش اڑانے اسٹین واپس آگئے

مورکل کا آج فٹنس ٹیسٹ، مہمان ٹیم کا دوسرے میچ میں عمر اورعرفان کو کھلانے پرغور۔


Sports Desk March 13, 2013
مورکل کا آج فٹنس ٹیسٹ، مہمان ٹیم کا دوسرے میچ میں عمر اورعرفان کو کھلانے پرغور۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: پاکستانی بیٹسمینوں کا ہوش اڑانے کیلیے ڈیل اسٹین وطن واپس پہنچ گئے۔

بدھ کو مورن مورکل کا بھی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا، دونوں کی جمعے کو شیڈول دوسرے ون ڈے میں شرکت متوقع ہے، کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی الیون میں عمراکمل کی شمولیت کا امکان روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میں اپنے دو اہم ترین فاسٹ بولرز ڈیل اسٹین اور مورن مورکل کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 125 رنز سے فتح حاصل کی تھی، اب ان دونوں بولرزکی جمعے کو شیڈول دوسرے میچ کیلیے پلیئنگ الیون میں شرکت کا امکان ہے۔

6

ڈیل اسٹین اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے بعد امریکا سے وطن واپس لوٹ آئے، وہ بدھ کو ٹیم جوائن کریں گے جبکہ اسی روز مورن مورکل کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا، دونوں کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کی صورت میں کائل ایبٹ اور لونوابو سوٹسوبے کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔ کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز ابھی تک پہلی فتح کے نشے میں گم ہیں، ان کا کہنا کہ گذشتہ اتوار کو ملنے والی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔

دوسرے میچ میں کافی وقت تھا اس لیے ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو مسلسل پریکٹس کراکر تھکانے سے گریز کیا، اب بدھ کو ٹیم دوبارہ مل رہی ہے، ہم اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کیلیے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کا توڑ بدستور بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، اس بار عمراکمل کو میدان میں اتارے جانے کا امکان جبکہ محمد عرفان کو بھی کھلائے جانے کی توقع ہے، وہاب ریاض بھی چانس پانے کیلیے بیتاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں