ویلز خواتین فٹبال لیگ کی ٹیم کو 43 گول سے شکست

کرفِلی کاسل لیڈیز کی حریف ٹیمیں 10 میچز میں 219 بار گیند جال میں پہنچا چکیں۔


Sports Desk March 13, 2013
کرفِلی کاسل لیڈیز کی حریف ٹیمیں 10 میچز میں 219 بار گیند جال میں پہنچا چکیں۔ فوٹو: فائل

ویلز میں خواتین فٹبال لیگ کی ایک ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 43گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرفِلی کاسل لیڈیز نامی اس ٹیم کو کارڈِف میٹرو یونیورسٹی نے ہزیمت کا شکار کیا،یہ کسی بھی فٹبال لیگ کے بدترین نتائج میں شامل ہے،کرفلی کو رواں سیزن میں کئی بار بدترین ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا،گذشتہ میچوں میں یہ ٹیم 0-36، 0-28 اور 0-26 سے ہاری ہے،10 میچز میں اس کے خلاف 219 گول کیے گئے جبکہ اس نے صرف ایک ہی بار گیند کو جال میں پہنچایا،کرفِلی کاسل ان مایوس کن نتائج کے باوجود مایوس نہیں ہوئی، ٹیم انتظامیہ میں شامل جولی بوائس کا کہنا ہے ہم اس مسئلے کا سامنا کرتے ہوئے اس سے نمٹیں گے۔

9

یاد رہے کہ 'دا کاسل' کہلانے والی کرفِلی کاسل کی ٹیم ماضی میں لیگ میں اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے،2010ء میں اس نے ویلش لیگ جیت لی تھی،اس سے پہلے کے لیگ مقابلوں میں کارکردگی درمیانے درجے کی رہی،ٹیم آفیشلز کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی کی ایک وجہ یہ ہے کہ انھوں نے جونیئر کھلاڑیوں کو ابھی اے ٹیم میں نہ کھلانے کا فیصلہ کر لیا تھا،اس سے ان کی تربیت اور کیریئر میں گڑبڑ ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں