کراچی پورٹ ٹرسٹ کے کنٹینر یارڈ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دور سے ہی دیکھے جاسکتے تھے
سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ کنٹینر یارڈ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائشی کالونی سے متصل 'کے پی ٹی' کے کنٹینر یارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دور سے ہی دیکھے جاسکتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں فرنیچرمارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا اور 3 گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا۔