پارلیمنٹ حملہ کیس عمران خان نے تفتیشی افسرکے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا

مجھ پر قائم مقدمات جھوٹ پر مبنی اور سیاسی نوعیت کے ہیں،عمران خان کا پولیس کو بیان


ویب ڈیسک December 06, 2017
عمران خان کل جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت4 مقدمات میں تفتیشی افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں تفتیشی افسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا، ذرائع کے مطابق عمران خان نے تفتیشی افسر کو وہی بیان ریکارڈ کرایا جو وہ پہلے تحریری طور پر جمع کراچکے تھے، اپنے بیان میں انہوں نے اپنے اوپر لگے ہوئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر قائم مقدمات جھوٹ پر مبنی اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

عمران خان نے اس سے قبل اپنا ایک تحریری بیان اپنے نمائندے کے ذریعے تھانے بھجوایا تھا، جس پر پولیس حکام نے کہا تھا کہ یہ فوجداری مقدمہ ہے اس میں عمران خان کا خود پیش ہونا ضروری ہے۔ عمران خان کل جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی وی حملہ کیس میں17 ملزموں کے ناقابل وارنٹ جاری

واضح رہے کہ 2014 میں دھرنوں کے دوران عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا اور پارلیمنٹ پر حملے سمیت 4 مقدمات درج کئے گئے تھے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری بھی قرار دے دیا تھا تاہم گزشتہ ماہ وہ عدالت کے روبرو پیش ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں