میرے تھیٹرڈرامے کا ٹکٹ اتنا مہنگا نہیں ہونا چاہیےانور مقصود

مجھے حیرت ہوئی کہ مہنگے ٹکٹ کے باعث آنگن ٹیڑھا صرف مخصوص طبقے نے دیکھا.

ٹکٹ کی رقم آدھی کردی جائے اگرایسا نہ ہواتومیں تھیٹر سے علیحدہ ہوجاؤں گا ۔ فوٹو : ایکسپریس

معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ میرے تھیٹر ڈرامے کا ٹکٹ 1500 روپے نہیںہونا چاہیے۔

اگر تھیٹرڈرامے کے ٹکٹ1500میں فروخت کے گئے تو میں تھیٹر سے علیحدگی اختیار کرلوں گا ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں کیا، انور مقصور نے کہا کہ میں نے کراچی میں تھیٹر کا آغاز اس لیے کیا تھا کہ اسے ہرطبقہ باآسانی دیکھ سکے مگر مجھے حیرت ہوئی جب ایک مخصوص طبقے نے ہی اسے دیکھا اور کراچی کی 75فیصدعوام اس سے محروم رہے۔




واضح رہے ان دنوں آرٹس کونسل کراچی میں انورمقصود کا لکھا ہواکھیل آنگن ٹیڑھا جاری ہے جبکہ چند ماہ قبل انھوں نے تھیٹر ڈرامہ پونے 14 اگست پیش کیا تھا، انورمقصود نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس ٹکٹ کو کم کرکے آدھا کردیا جائے اور طلبا کے لیے خاص رعایت کرکے اسے مزید کم کیا جائے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرشخص کو خوشیاں اوردکھ ایک ہی اندازمیں جھیلنے کا حق دیا جائے۔

اگر ڈرامہ اور تھیٹر انڈسٹری میں بھی وڈیرا اور جاگیرادانہ نظام نافذ کیا جائے گا تو لوگ پریشان ہوجائیں گے کیونکہ فنکارحساس دل کا مالک ہوتا ہے اور عوام کو اس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انورمقصود نے کہا کہ میرادل پاکستان کی عوام کے ساتھ دھڑکتاہے اور ہرشخص میری نظر میں برابر ہے،انسانیت میں تقریق کیسی، انھوں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اپنے دیگر ڈراموں کو بھی تھیٹر کی شکل میں پیش کروں مگر اسکے لیے ٹکٹ میں کمی کرنی پڑے گی اگر ایسا نہ ہواتو احتجاجاً میں اس سے علیحدہ ہوجاؤں گا۔
Load Next Story