گلشن حدید کے2سرکاری اسکولوں میں پکوان سینٹر بنا دیا گیا

دونوں ہیڈ ماسٹرز دیگیں تیار کر رہے تھے، ججز نے جیل بھجوا دیا، بھینس کالونی کے اسکول کے ہیڈماسٹر سمیت9ٹیچرز معطل.


Arshad Baig March 13, 2013
پولیس ٹرننگ سینٹر سے متصل اسکول کھنڈر میں تبدیل،دعائے قنوت ظہر میں پڑھی جاتی ہے، ججز کے سوال پر عربی ٹیچر کا جواب. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

گلشن حدید کے سرکاری اسکولوں کو پکوان سینٹر بنادیا گیا، ججز کے دورے کے موقع پر شادی کی تقریب کیلیے دیگیں پکائی جارہی تھیں۔

ججز نے دونوں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو حراست میں لینے اور3روز کیلیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، بھینس کالونی کے سرکاری اسکول کا عملہ غائب پایا گیا، ہیڈماسٹر سمیت9ٹیچرز کو معطل کردیا تاحکم ثانی تنخواہ روکنے کا حکم اور مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے، محکمہ تعلیم کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی گئی، پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے متصل سرکاری اسکول کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا، علاقے کے لوگ یا ٹریننگ سینٹر کے پولیس اہلکار راتوں کو یہاں شراپ نوشی منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور اسے واش روم کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

بلدیہ کے سیکنڈری ہائی اسکول کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ اپنے سبجیکٹ سے ناواقف ہیں، عربی کے ٹیچر سے پوچھا گیا کہ دعائے قنوت کونسی نماز میں پڑھی جاتی ہے عربی کے ٹیچر کا کہنا تھا کہ نماز ظہر میں، انگلش ٹیچر انگلش گرامر سے ناواقف نکلا،ججز کے دورے کے موقع پر صرف4 اسکولوں کی کارگردگی بہتر نظرآئی، ان اسکولوں کی ٹیچرز نے ای ڈی او بن قاسم ٹاؤن آمنہ سومرو کی تعریف کی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور سلطانہ نے پیشکار محسن و دیگر عملے کے علاوہ ای ڈی او ایلمینٹری فیمیلز آمنہ سومرو کے ہمراہ ضلع ملیر کے علاقے میں واقع مزید 28 سرکاری اسکولوں کا دورہ مکمل کرلیا۔

گلشن حدید فلٹر پلانٹ کے علاقے میں واقع 2گورنمنٹ پرائمری اسکول پکوان سینٹر میں تبدیل تھے، دونوں اسکولوں میں دیگیں پکائی جارہی تھیں، ایک شخص کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے جو کہ مزدور نظر آرہا تھا اس سے دریافت کیا کہ اسکول کا عملہ کہاں ہے تو اس نے بتایا کہ اس کا نام جان محمد ہے اور وہ اسکول کاہیڈ ماسٹر ہے جبکہ دوسرے نے اپنا نام عبدالغنی بتایا اور خود کو دوسرے اسکول کاہیڈ ماسٹر ظاہر کیا، فاضل جج نے دونوں ہیڈماسٹرز کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن کو حوالے کیا اور انھیں متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے اور 3 روز کیلیے جیل بھیجنے کا حکم دیا کیونکہ انھوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور سرکاری جگہ کو اپنی ذاتی اور نجی طور پر استعمال کیا تھا، فاضل جج کے حکم پر تھانہ اسٹیل تاؤن نے دونوں کو حراست میں لیا آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔



بھینس کالونی میںگورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، فاضل عدالت نے ہیڈماسٹر اور دیگر9 تدریسی عملے کی عدم حاضری پر فوری معطل کردیا اور محکمہ تعلیم کو مکمل تحقیقات کرنے اور ریکارڈ جمعرات کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل جج نے تاحکم ثانی انکی تنخواہیں بھی روکنے کی ہدایت کی ہے، پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے متصل گورنمنٹ پوائر اور گرلز اسکولز کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا تھا،دروازے کھڑکیاں کوئی بھی سامان موجود نہیں تھا، اس موقع پر ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ فرنیچر، کھڑکیاں ، دروازے الماریاں سب سامان چوری ہوچکا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ رات کو نامعلوم افراد اسکول میں شراب نوشی کرتے ہیں، منشیات استعمال اور دیگر برے کام کیے جاتے ہیں و ہی لوگ اسے واش روم کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ٹیچروں نے اپنے ذاتی پیسوں سے4کرسیاں خریدی ہیں جو چھٹی کے بعد چوری کے خوف سے ایک دکان میں رکھنا پڑتی ہیں ، 8سال سے بجلی نہیں ہے، منگل کودورے کے موقع پر صرف 4 اسکولوں کی کارگردگی نہایت بہتر نظرآئی، اسکول ٹیچرز نے ای ڈی او بن قاسم ٹاؤن آمنہ سومرو کی تعریف کی اور فاضل جج کو بتایا کہ پہلے ان اسکولوں میں 10سے زیادہ بچے نہیں تھے ان کی ذاتی کاوش اور محنت کی بددولت آج 200سے زائد بچے داخل ہوچکے ہیں،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |