سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 06, 2017
آپریشن میں دہشتگردوں کے 2سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاگیا،فوٹو:فائل

سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور اس دوران ان کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے ناموں سے ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پارسے ہے، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جارہا تھا اور اداروں کو دونوں دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی اور موثر سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے دونوں دہشت گردوں کو خفیہ ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا جو مقابلے میں مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں