حنا ربانی کھر دنیا بھر کی گلیمرس خاتون سیاستدانوں میں سرفہرست

کینیڈا کی راتھیکا ستسا بیاسان دوسرے،یوکرائن کی یولیا ٹائمو شینکو تیسرے،سارہ پالن چوتھے،سونیا گاندھی پانچویں نمبرپرہیں

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے دنیا بھر کی خاتون سیاستدانوں کی ’ گلیمرس خاتون ‘ کے حوالے سے درجہ بندی میں جس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو سرفہرست قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے دنیا بھر کی خاتون سیاستدانوں کی ' گلیمرس خاتون ' کے حوالے سے درجہ بندی کی ہے۔

جس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو سرفہرست قرار دیا ہے ۔ 29 برس کی نوجوان خوبرو تامل نژاد کینیڈین دوشیزہ راتھیکا ستسا بیاسان جو کینیڈا کی پہلی رنگدار نسل کی کم عمر خاتون رکن اسمبلی ہیں ، گلیمرس میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ وہ 2011 میں کینیڈا کے فیڈرل الیکشن میں پہلی تامل خاتون رکن اسمبلی منتخب ہوئیں ۔


یوکرائن کی خوبرو حسینہ یولیا ٹائمو شینکو تیسرے نمبر پر ہیں، جو اپنے خوبصورت چہرے سے ہالی وڈ کی اداکارہ معلوم ہوتی ہیں ۔ وہ یوکرائن کی دومرتبہ وزیراعظم منتخب ہوچکی ہیں ۔ امریکہ کی سابق نائب صدر کی امیدوار سارہ پالن چوتھے نمبر پر ہیں ۔ انڈیا میں ہر لحاظ سے خاتون اوّل قرار دی جانیوالی حکمران کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستانی رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کا آٹھواں نمبر ہے ۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا نواں نمبر ہے۔ اخبار کے مطابق اردن کی ملکہ رعنیہ گیارہویں ، امریکی خاتون اول مشل اوباما بارہویں نمبر پر ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story