معجزاتی فتح کا انگلش خواب سراب بن گیا آسٹریلیا پھر سرخرو

سیریز میں بھی 2-0 کی برتری حاصل،مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا


AFP December 07, 2017
سیریز میں بھی 2-0 کی برتری حاصل،مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں معجزاتی فتح کا انگلش خواب سراب بن گیا،مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کو120 رنز سے سرخرو کرا دیا ساتھ ہی سیریز میں بھی 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلے گئے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سیریز برابر کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا، قابل حصول ہدف کے باوجود آخری روز بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی جس سے 120 رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا جبکہ سیریز میں خسارہ بھی 0-2 ہوگیا۔ انگلینڈ کو آخری روز کے ابتدائی تین اوورز میں ہی زبردست دھچکا پہنچا جب کرس ووئکس اور جوئے روٹ اپنے گزشتہ روزکے اسکور پر میدان بدر ہوگئے۔

دونوں ہیزل ووڈ کا شکار ثابت ہوئے، ووئکس (5)اپنے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کے فیصلے سے مطمئن نہیں تھے اس لیے فوری طور پر ریویو لیا مگرکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کپتان جوئے روٹ کو بھی 67 کے انفرادی اسکور پر کاٹ بی ہائنڈ ہی قرار دیا گیا۔ جوش ہیزل ووڈ کے اس حملے سے پھر کینگروز سنبھل نہیں پائے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ معین علی (2) کو ناتھن لیون نے ایل بی ڈبلیو کیا تاہم آل راؤنڈر نے رخصت ہونے سے قبل دوسرے ریویو کو بھی ضائع کردیا۔

کریگ اوورٹن (7) مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، اسٹورٹ براڈ (8) مچل اسٹارک کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، جیمی بیئر اسٹو کو بھی 36 کے انفرادی اسکور پر مچل اسٹارک نے ہی بولڈ کیا، اس طرح انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اسٹارک نے 5 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔