نازیہ حسن کی12ویں برسی 13اگست کومنائی جائیگی
پرائڈ آف پرفارمنس ،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ اور متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا
برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی بارہویں برسی 13اگست کومنائی جائے گی۔ پرائیڈ آف پرفارمنس نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انھوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔
1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میںاس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیںجب انھوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم '' قربانی '' میں '' آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے '' گایا ۔نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی انھوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت،امریکا،عرب امارات، لاطینی امریکا سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔
اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔بلبل ایشیاء نازیہ حسن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے گلوکار بھی نازیہ حسن کے گائے ہونے گانے دوبارہ گا کر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔نازیہ حسن 13اگست2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میںصرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںوہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔