عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 07, 2017
ووٹ کا تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، شہباز شریف، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں اور وہی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوری روایات کی امین جماعت ہے، جس نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ ووٹ کی اہمیت اور تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں، آج کے دن ہمیں ووٹرز کی اہمیت اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔