پشاور پبی بنوں میں دھماکے اہلکار اور باپ بیٹا جاں بحق25 زخمی

متنی میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، لال مست موقع پرشہید، پبی میں سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں اور خاتون سمیت7شدیدزخمی


Numaindgan Express March 13, 2013
بنوں میں پولیس موبائل کو اڑانے کیلئے موٹرسائیکل پرنصب بم پھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق،2 پولیس اہلکاروں سمیت 18زخمی ہوگئے فوٹو فائل

SHEIKHUPURA: پشاورکے نواحی علاقے متنی میںبم ڈسپوزل اسکواڈکااہلکاربم ناکارہ بناتے ہوئے شہیدہوگیا۔

پبی میں چوکی درب خان شیرگڑھی روڈپرنکاسی آب کے جاری منصوبے پرکام کے دوران ایکسیویٹرکے سلنڈرپھٹ جانے سے 3 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شدیدزخمی ہوگئے،بنوں میں سٹی پولیس وین پرریموٹ کنٹرول بم حملہ کے نتیجے میں باپ کم سن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ 2پولیس اہلکاروںسمیت 18 افرادزخمی ہوگئے۔



ایس ایچ اوتھانہ متنی عشرت یارخان کے مطابق ادیزئی روڈپرقمبرے کے علاقے میں شر پسندوں نے بارودی موادنصب کیا،تھانہ متنی میں موجودبی ڈی ایس اہلکارلال مست نے مٹی ہٹانے کی کوشش کی تودھماکا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق بم کاوزن پانچ کلوتھاجبکہ شہید اہلکارنے بم پروف کپڑے بھی نہیں پہنے تھے۔

ادھرصوبائی وزیراطلاعات،ٹرانسپورٹ میاں افتحارحسین کے آبائی گائوں پبی کے محلہ خان خیل میں نصب گیس سلنڈراچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجس سے7 افرادشد ید زخمی ہوگئے۔ دریں اثنائبنوںسٹی پویس وین پرریموٹ کنٹرول بم حملہ دھماکے کے نتیجے میں باپ کم سن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ دوپولیس اہلکاروںسمیت اٹھارہ افرادزخمی ہوگئے،ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں