21 لاکھ پنشنرزکومفت اسمارٹ کارڈزفراہم کرینگےوفاقی وزیرخزانہ

پنشنرزاسمارٹ کارڈزسے ملک بھرمیں6 ہزارخصوصی مراکز سے اپنی پنشن نکلواسکیں گے


INP March 13, 2013
پنشنرزاسمارٹ کارڈزسے ملک بھرمیں6 ہزارخصوصی مراکز سے اپنی پنشن نکلواسکیں گے، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے 21 لاکھ پنشنرز کو مفت اسمارٹ کارڈ ز فراہم کرے گی اور وہ ان کی مدد سے ملک بھر میں 6 ہزارخصوصی مراکز میں سے اپنی پنشن بغیر کسی مشکل کے نکلواسکیں گے۔

گوجر خان کے لیے ترقیاتی فنڈز وزیراعظم کے حکم پر جاری کیے گئے، اب چیف ایگزیکٹو کاحکم کیسے ٹالا جاسکتا ہے۔



منگل کو ڈپٹی چیئرمین نادراکے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مارچ کے بعد اس حوالے سے کام شروع کرایا جائے گا۔ پنشنرز کو مفت اسمارٹ کارڈ کے اجرا کے لیے پچاس فیصد رقم (فی کارڈ 750 روپے) وزارت خزانہ ادا کرے گی' 50 فیصد بوجھ نادرا برداشت کرے گا جبکہ 6 اضلاع میں پنشنرز کے اسمارٹ کارڈز کی تیاری کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |