آصف زرداری آج طاہرالقادری سے اہم ملاقات کریں گے
طاہر القادری سے ملاقات میں آصف زرداری کے علاوہ خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ بھی موجود ہوں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری آج پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے اہم ملاقات کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں طاہرالقادری نے آصف زرداری کو لاہور میں ملاقات کی دعوت دی جو سابق صدر نے قبول کرلی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو مل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کارکن تیاررہیں کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد سے لاہور کے لیے 4 بجے روانہ ہوں گے جب کہ ملاقات میں خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت بھی موجود ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور عدم استحکام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے
دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کی دعوت طاہرالقادری نے دی جس پر ملنے جارہے ہیں تاہم قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیں، پہلے بھی رابطے رہے ہیں، ہم 2002 میں پرویز مشرف کے خلاف بھی ایک ساتھ چلے ہیں۔