عید پر بھارتی فلموں کی نمائش روکی جائےسعید رضوی
وقت کا تقاضا ہے کہ ہم محب وطن ہوکر سوچیں،سینئر ہدایت کار کی گفتگو
KANDAHAR:
پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایت کار وویژل افیکٹ کرئیٹر سعید رضوی نے کہا ہر سال فلم انڈسٹری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کم از کم عید کے موقع پر پاکستانی سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی اجازت نہ دے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے حکومت کے ایوانوں میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اس سال بھی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی تیاریاں کی جارہی ہیں جو افسوس ناک بات ہے
حکومت اس موقع پر ملکی فلمی صنعت کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دے، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ متعدد پاکستانی فلمیںعید کے موقع پر نمائش کے لیے تیار ہیںلیکن انھیں سنیما دستیاب نہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی فلمیںریلیز نہیں کرپارہے
حکومت فلم انڈسٹری کے مفاد کے خاطر پاکستانی فلموں کی نمائش سنیما گھروں میں ممکن بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ فلم انڈسٹری کی مشکلات کسی حد تک کم ہوسکیں۔