پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں سے ملکرالیکشن جیتنا چاہتی ہےعمران

زرداری کو سب برا کہتے ہیں مگر پنجاب کے حکمرانوں نے کیا کیا، بادامی باغ میں گفتگو


Numainda Express March 13, 2013
فوٹو : آن لائن

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے سانحہ گوجرہ پربھرپور ایکشن لیا ہوتا توبادامی باغ کا واقعہ پیش نہ آتا۔

سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت اور پولیس کی غفلت کا نتیجہ ہے،الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، تحریک انصاف برسراقتدار آکر اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کریگی، پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں سے ملکرالیکشن جیتنا چاہتی ہے،آصف زرداری کوسب برا کہتے ہیں مگر پنجاب کے حکمرانوں نے جو کچھ کیا ہے اس کا کیا جواب ہے،حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے سپریم کورٹ حکومتی امور بھی سر انجام دے رہی ہے۔



ان خیالات کا اظہارانھوں نے لاہور میں جلائی جانے والی جوزف کالونی کے دورے کے موقع پر مسیحی متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرجہانگیر ترین، خورشید قصوری اور عبد العلیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی انکے ساتھ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کرپٹ لوگوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے، اگر ایسے لوگوں کی آئندہ حکومت ہوگی تو ایسے ہی واقعات ہونگے، ، عمران خان نے کہا کہ سیاسی بھرتیوں کے باعث پولیس سسٹم تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی متاثرہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں