عمران نے بیٹ مشرف نے عقاب ڈاکٹر قدیر نے میزائل مانگ لیا

انتخابی نشانات کیلیے 56 جماعتوں کی درخواستیں جمع، پی پی، ن لیگ شامل نہیں.


Numainda Express March 13, 2013
انتخابی نشانات کیلیے 56 جماعتوں کی درخواستیں جمع، پی پی، ن لیگ شامل نہیں. فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں انتخابی نشان بلا (کرکٹ بیٹ) مانگ لیا ہے۔

پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے عقاب، ڈاکٹر قدیر نے میزائل کا نشان مانگ لیا ہے۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنے سابقہ نشان کو برقرار رکھنے کیلیے درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئی ہیں۔ منگل کو 56 جماعتوں نے نشانات کیلیے درخواستیں دی ہیں۔ آئی این پی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن سے عقاب، گھوڑے یا توپ کا انتخابی نشان مانگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں