اسکول میں بیٹے کا داخلہ نہ ہونے پر باپ نے خود کو آگ لگا کر جان دیدی

باپ نے بچے کے داخلے کیلیے ٹیوشن پڑھانے والی کمپنی کو خطیر رقم ادا کی تھی۔


ویب ڈیسک December 07, 2017
باپ نے داخلے کے لئے ٹیوشن پڑھانے والی کمپنی کو خطیر رقم بھی ادا کی تھی۔فوٹو: سوشل میڈیا

DOHA, QATAR: بھارت میں باپ نے اپنے 7 سالہ بیٹے کا داخلہ اسکول میں نہ ملنے کی وجہ سے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلور کے 35 سالہ سافٹ ویئر انجینئر رتیش کمار نے اپنے 7 سالہ بیٹے کا داخلہ اسکول میں نہ ملنے کی وجہ سے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔

رتیش نے اپنے بیٹے کے داخلے کے لئے ٹیوشن پڑھانے والی کمپنی کو خطیر رقم ادا کی تھی اور کمپنی کا دعویٰ تھا کہ وہ اُن کے بچے کا مطلوبہ اسکول میں داخلہ کرا دیں گے لیکن رقم بٹورنے کے باوجود کمپنی بچے کا داخلہ نہیں کروا سکی جس کے بعد کمپنی نے نصف رقم واپس کرتے ہوئے اگلے سال اُن کے بچے کا داخلہ کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹیوشن کمپنی کی جانب سے دھوکا اور بچے کا داخلہ نہ ہونے کے بعد رتیش کمار دلبرداشتہ ہو گئے اور ٹیوشن پڑھانے والی کمپنی میں جا کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں