الیکشن کمیشن کو آزاد و خود مختار بنانے کے لیے پٹیشن دائر

انتخابات کا وقت آچکا مگرآئین وقانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا، درخواست گزار ڈاکٹرمبشرحسن.


INP March 13, 2013
انتخابات کا وقت آچکا مگرآئین وقانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا، درخواست گزار ڈاکٹرمبشرحسن.۔ فوٹو فائل

KARACHI: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق غیر جانبداربنانے اور آئین کے آرٹیکلز62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلیے آئینی درخواست دائر کرد ی گئی ۔

منگل کو ڈاکٹر مبشر حسن نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان انتہائی برے حالات سے گزر رہا ہے اور حکومت روزمرہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون پر اپنے حلف کے مطابق عملداری کرنی ہے اور آئین کے آرٹیکل218(3)کے تحت صاف و شفاف اور قانون کے مطابق الیکشن کرانے ہیں۔



آئین کے آرٹیکل220کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کی معاونت کرنی ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت قرار دے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اسکو غیر جانبدار ، شفاف اور قانون کے مطابق الیکشن کرانے کیلیے مکمل اختیارات حاصل ہیں اور وہ اس سلسلے میں کوئی بھی قانون بناسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |