سبی میں زلزلے كے جھٹكے شدت 35 ریکارڈ

زلزلے كی شدت 3.5 ریكارڈ كی گئی ہے جب کہ زیر زمین گہرائی21 كلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک December 07, 2017
ریكٹر اسكیل پر زلزلے كی شدت 3.5ریكارڈ كی گئی ہے اور اس کی زیر زمین گہرائی21كلو میٹر تھی۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: سبی اور گردونواح میں زلزلے كے جھٹكے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی اور اس كے گردونواح كے علاقوں میں زلزلے كے جھٹكے محسوس كئے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ كلمہ طیبہ كا ورد كرتے ہوئے گھروں سے باہر نكل آئے تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریكٹر اسكیل پر زلزلے كی شدت 3.5 ریكارڈ كی گئی ہے اور اس کی زیر زمین گہرائی كی شدت 21كلو میٹر تھی جب کہ زلزلے كا مركز سبی سے 80كلو میٹر دور شمال مشرق تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |