گلوکار اخلاق احمد کی13ویں برسی خاموشی سے گزر گئی

1973میں بطور گلوکار ان کی پہلی فلم ’’پازیب‘‘ ریلیز ہوئی تھی اور پھر اس گلوکار کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولا

1973میں بطور گلوکار ان کی پہلی فلم ’’پازیب‘‘ ریلیز ہوئی تھی اور پھر اس گلوکار کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولا

پاکستانی فلموں میںسپر ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے نامور گلوکار اخلاق احمد(مرحوم) کی13ویں برسی گزشتہ روز خاموشی سے گزر گئی8مئی 1946 کو دہلی(بھارت) میں پیدا ہونے نامور گلوکار اخلاق احمد نے1960میں اسٹیج سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا


1973میں بطور گلوکار ان کی پہلی فلم ''پازیب'' ریلیز ہوئی تھی اور پھر اس گلوکار کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولا، 1974میں فلم'' چاہت'' کے گیت ساون آئے ساون جائے

ان کی پہچان بنی انھوں اپنے فنی کیرئیر کے دوران 86فلموں میں 177گیت گائے ،اسی دوران وہ بلڈ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے اور4اگست1999 کو وہ لندن میں انتقال کرگئے لیکن ان کے یاد گار گیت آج موسیقی سے محبت کرنے والے کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔
Load Next Story