ملتان باپ نے روٹی مانگنے پر11 سال کے بیٹے کو قتل کردیا

ملزم ناصر نے بیٹے کو اسی حالت میں اٹھا کر سمیجہ آباد اپنے بھائی کے گھر لے گیا اوروہاں چھوڑ کر فرارہوگیا۔


ویب ڈیسک March 13, 2013
ملزم ناصر نے بیٹے کو اسی حالت میں اٹھا کر سمیجہ آباد اپنے بھائی کے گھر لے گیا اوروہاں چھوڑ کر فرارہوگیا۔ فوٹو فائل

باپ نےروٹی مانگنے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کرکے 11 سال کے بیٹے کو قتل کردیا۔

حسن آباد کے رہائشی ناصر ناصرعباس کی دوسری بیوی پڑوس میں روٹی پکانے گئی تو ناصر کے 11 سال کا بیٹا دلاورعباس اپنی سوتیلی ماں سے روٹی مانگنے پڑوسی کےگھرچلا گیا، واپس آیا تو ایسا کرنے پر ناصرشاہ نے اسے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر اسے چارپائی سے باندھ دیا جس پر بچے کی حالت غیرہوگئی اور وہ دم توڑ گیا۔

ملزم ناصر نے بیٹے کو اسی حالت میں اٹھا کر سمیجہ آباد اپنے بھائی کے گھر لے گیا اوروہاں چھوڑ کر فرارہوگیا، مقتول بچے کے چچا نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |