پنجاب ریونیو اتھارٹی کے پرائیویٹ ٹیکسی سروسز کو نوٹس
اوبر اور کریم سے 10روز کے اندر ڈرائیوروں کوادائیگیوں،حسابات واکاؤنٹس کاریکارڈ طلب
پنجاب ریونیواتھارٹی نے پرائیویٹ ٹیکسی سروسز اوبر اورکریم کو نوٹس جاری کردیے۔
پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے اوبر اور کریم سے ڈرائیوروں کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا جب کہ اوبر اور کریم سے ان کے حسابات اور اکاؤنٹس کی تفصیل بھی مانگ لی ہے۔
پنجاب ریونیواتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے 10روز کی مہلت دی گئی ہے تاہم اتھارٹی نے ان کمپنیوں کو کہاہے کہ اس مدت کے اندراندر تمام ڈیٹا پنجاب ریونیو اتھارٹی کو فراہم کیاجائے۔