کاغذات نامزدگی کے معاملے پرحکومت سے بات نہیں ہوسکتی رکن الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کوتسلیم کرنے کا پابند ہے، ریاض کیانی

الیکشن کمیشن صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کوتسلیم کرنے کا پابند ہے، ریاض کیانی فوٹو: فائل

رکن الیکشن کمیشن ریاض کیانی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے معاملے پراب حکومت سے بات نہیں ہوسکتی۔

ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی نےکہا کہ الیکشن کمیشن صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کوتسلیم کرنے کا پابند ہے، کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلےمیں اب حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی ترامیم کے ساتھ وزیرقانون کو بھیجا تھا جس پر وزیرقانون نے اعتراض کے ساتھ اسے منظوری کے لئے صدرکوبھیج دیا، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وزیرقانون کو پیر تک وقت دیا تھا لیکن جب کاغذات نامزدگی کی منظوری صدرکی جانب سے نہیں دی گئی تو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صدرکی منظوری کے بغیر ہی اس کی چھپائی کا فیصلہ کیا گیا۔

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئےتھے کہ الیکشن کمیشن خود کوکمزورنہ سمجھے، سپریم کورٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر من وعن عمل ہونا چاہئے۔

Recommended Stories

Load Next Story