کراچی میں سردی کی غیرمتوقع لہر پارہ 7 ڈگری تک گرنے کاامکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔ فوٹو: فائل

شہر میں گزشتہ روز رواں سال موسم سرما کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا تاہم آج درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔


گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت غیر متوقع طور پر 6 ڈگری گرگیا اورکم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی تاہم شمال مغربی سمت سے گذشتہ روز50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہواؤں کے جھکڑ متوازن رہے اور ہوا کی رفتار 10 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔
Load Next Story