ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بھرپور’’ سفارتی مہم ‘‘ چلائے گا

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر یہ معاملہ اٹھانے کا سلسلہ بتدریج شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر یہ معاملہ اٹھانے کا سلسلہ بتدریج شروع کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف عالمی سطح بھرپور ''سفارتی مہم '' چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوصہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف پاکستان نے عالمی سطح بھرپور ''سفارتی مہم '' چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر یہ معاملہ اٹھانے کا سلسلہ بتدریج شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی کوشش ہے کہ تنظیم برائے اسلامی ممالک (او آئی سی) اس امریکی فیصلے کے خلاف مشترکہ اور مربوط لائحہ عمل کا اعلان کرے۔
Load Next Story